سابق کپتان سحری تقسیم کرنے فلاحی ادارے کے کیمپ پہنچ گئے

سابق کپتان نے مستحق افراد میں سحری تقسیم کی اور لوگوں کی فرمائش پر نعت بھی پڑھ کر سنائی— فوٹو: اسکرین گریب
سابق کپتان نے مستحق افراد میں سحری تقسیم کی اور لوگوں کی فرمائش پر نعت بھی پڑھ کر سنائی— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد نے کراچی میں فلاحی ادارے کی جانب سے قائم کیمپ پر پہنچ کر سحری تقسیم کی اور لوگوں کی فرمائش پر نعت بھی پڑھ کر سنائی۔

کراچی میں ایک فلاحی ادارے کی جانب سے مسافر، غریب اور نادار افراد کیلئے مفت سحر و افطار کیلئے قائم کیمپ پر پہنچ کر سابق کپتان سرفراز احمد نے  وہاں موجود مستحق افراد میں سحری تقسیم کی۔

سرفراز احمد ہر رمضان المبارک میں مختلف فلاحی اداروں کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

مزید خبریں :