دنیا
Time 26 مارچ ، 2023

امریکا: مسی سپی میں شدید طوفان نے تباہی مچادی، 23 افراد ہلاک

مسی سیپی، الاباما اور ٹینیسی کی ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں__فوٹو: غیر ملکی میڈیا
مسی سیپی، الاباما اور ٹینیسی کی ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

امریکا کی ریاست مسی سپی میں شدید طوفان نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

مسی سپی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق طوفان کے باعث ہلاکتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

گزشتہ روز آنے والے طوفان نے زرعی اراضی اور انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

مسی سپی، الاباما اور ٹینیسی کی ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔

مزید خبریں :