کھیل
Time 26 مارچ ، 2023

کراچی: رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح، ناصر حسین کی کک، فٹبال فوٹو گرافر کو جالگی

ناصر حسین شاہ نے فٹبال لگنے پر فوٹو گرافر سے معذرت بھی کی۔ فوٹو اسکرین گریب
ناصر حسین شاہ نے فٹبال لگنے پر فوٹو گرافر سے معذرت بھی کی۔ فوٹو اسکرین گریب

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے شہر قائد میں رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی فٹبال کو لگائی گئی کک سامنے کھڑے فوٹو گرافر کو لگی، ناصر حسین شاہ نے فٹبال لگنے پر فوٹو گرافر سے معذرت بھی کی۔

رمضان فٹبال ٹورنامنٹ میں شہر کی آٹھ ٹیمیں شریک ہیں، ٹورنامنٹ میں ڈپارٹمنٹ کے کھلاڑی بھی ایکشن میں ہیں۔

گزشتہ برس ہونے والے رمضان فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان آرمی نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

مزید خبریں :