ضمنی بلدیاتی الیکشن: حیدر آباد میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑ پڑے

حیدرآباد میں یوسی 18 پر پولنگ کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان گتھم گتھا ہو گئے. فوٹو سوشل میڈیا
حیدرآباد میں یوسی 18 پر پولنگ کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان گتھم گتھا ہو گئے. فوٹو سوشل میڈیا

سندھ کے مختلف علاقوں میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دوران حیدرآباد میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑ پڑے۔

حیدرآباد، نوابشاہ، خیرپور، سکھر، سانگھڑ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، لاڑکانہ اور بدین سمیت سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

حیدرآباد میں یوسی 18 پر پولنگ کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان گتھم گتھا ہو گئے، ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کی گئی۔

پولنگ کے دوران پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر علی ہنگورو کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے پر جھگڑا شروع ہوا۔

حیدرآباد پولیس نے مداخلت کرکے دونوں جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کر دیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر نے پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔

یاد رہے کہ ان حلقوں میں ہنگامہ آرائی اور دھاندلی کے الزامات پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

مزید خبریں :