Time 26 مارچ ، 2023
پاکستان

سیلاب کی طرح سارا ملک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے: خواجہ آصف

پوری کوشش کر رہے ہیں کہ معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے اور کرپشن پر قابو پالیں: وزیر دفاع. فوٹو فائل
پوری کوشش کر رہے ہیں کہ معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے اور کرپشن پر قابو پالیں: وزیر دفاع. فوٹو فائل

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے سیلاب کی طرح سارا ملک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا پی ڈی ایم جب سے بنی تب سے ہم نےکوئی ایسی بات نہیں کی جوآئین کے خلاف ہو، ہمیں تباہ حال معیشت ملی جسے بہتر کرنے میں وقت لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کرپشن سے سیلاب کی طرح سارا ملک ڈوبا ہوا ہے، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے اور کرپشن پر قابو پالیں۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ یہ وہ مافیا ہے جس نے چار سال پاکستان کو لوٹا اور اب احتساب سے بچنا چاہتے ہیں، عمران خان چاہتا ہے دوبارہ اقتدار ملے اور خاندان سمیت کرپشن کرنےکا موقع ملے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان کا بیانیہ اب نہیں چلتا، سازش کا سفر امریکا سے شروع ہوا جو بعد میں محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد پر آ گیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا نواز شریف جلد آرہے ہیں لیکن تاریخ نہیں دوں گا، نواز شریف کے واپس آنے کے بعد بہت بہتری ہو گی۔

مزید خبریں :