دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی آئی پی ایل میں مصروف

کیوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی— فوٹو: فائل
کیوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی— فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کیوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ اہم کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مصروف ہوں گے اور نیوزی لینڈ کی نوجوان ٹیم پاکستان آئے گی۔

ٹام لیتھم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ چیڈ بووس، مارک چیپمن، ڈین کلیوور، میٹ ہینری، بن لیسٹر کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ اسکواڈ میں ایڈم ملنے، کول مک کونچی، ڈیرل مچل، جمی نشم، رچن روندرا، ہینری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنئر اور ول ینگ شامل ہیں۔

کیوی ٹیم لاہور میں 14، 15 اور 17 جبکہ راولپنڈی میں 20 اور 24 اپریل کو ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں پانچ ون ڈے میچز بھی کھیلے گی تاہم اس کیلئے کیوی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فن ایلن، ڈیوان کونوے، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، گلین فلپس آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور آئی پی ایل  کا 31 مارچ سے آغاز ہوگا

مزید خبریں :