عبداللہ شفیق نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

عبداللہ شفیق مسلسل چار اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہوگئے— فوٹو:فائل
عبداللہ شفیق مسلسل چار اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہوگئے— فوٹو:فائل

پاکستان کے بیٹر عبداللہ شفیق نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

عبداللہ شفیق مسلسل چار اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہوگئے۔

عبداللہ شفیق 2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو اننگز میں صفر پر آوٹ ہوئے اور کم بیک کے بعد افغانستان کے خلاف دونوں اننگز میں بھی عبداللہ شفیق نے ڈک حاصل کیا۔

اس سے قبل پاکستان کے محمد حفیظ مسلسل تین اننگز میں ڈک پر آؤٹ ہوئے تھے۔

حفیظ کے علاوہ دیگر 25 کرکٹرز بھی زیادہ سے زیادہ مسلسل تین بار ہی ڈک پر آؤٹ ہوئے۔

مزید خبریں :