کھیل
Time 27 مارچ ، 2023

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی فتح پر طالبان کا بیان سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی فتح پر طالبان کا بیان سامنے آگیا۔

افغانستان نے اتوار کو 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 بنائے، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

افغانستان نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی فتح پر اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے اور طالبان قطر دفتر کے سربراہ  سہیل شاہین نے بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سہیل شاہین نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر افغان ٹیم اور قو م کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کا آخری میچ آج شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

مزید خبریں :