عمران خان کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ کیساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں بھی ممکنہ پیشی کا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عمران خان کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں بھی ممکنہ پیشی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑکےمقدمات میں ضمانت کیلئے رجوع کریں گے۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ممکنہ عدالت پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے، اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سکیورٹی انتظامات کرےگی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پہلےکی طرح طرز عمل اپنایا تو پولیس بلا تفریق تمام کارروائی قانونی طریقے سے بروئے کار لائے گی۔

مزید خبریں :