لاہور میں ڈاکوؤں نے بینک سے 15 لاکھ لیکر آنیوالے شہری سے رقم چھین لی

واقعہ شاہدرہ کے علاقے جیا موسیٰ میں پیش آیا جس کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
واقعہ شاہدرہ کے علاقے جیا موسیٰ میں پیش آیا جس کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور: شاہدرہ میں جیا موسیٰ روڈ پر ڈاکوؤں نے بینک سے آنے والے شہری سے 15 لاکھ روپےچھین لیے۔

پولیس کے مطابق واردات 17 مارچ کو ہوئی جس کی سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو ایک موٹرسائیکل سوار شخص کا پیچھا کرتے آتے ہیں اور موٹرسائیکل گن پوائنٹ پر روک کر نوٹوں سے بھرا بیگ چھین لیتے ہیں۔

 پولیس کے مطابق ڈاکو  شہری کی جیبوں سے بھی رقم نکالتے ہیں جو نیچے گر جاتی ہے، ڈاکو وہ رقم بھی اٹھا کر فرار ہو جاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق فیکٹری ملازم اسد علی بینک سے15 لاکھ نکلوا کر آ رہا تھا، واردات کا مقدمہ فیکٹری مالک مبارک کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

مزید خبریں :