’عمران نے ملکی سیاست وہاں پہنچادی جہاں ہم میں سے کسی ایک کا وجود رہنا باقی ہے‘

عمران خان نے سیاست کو دشمنی تک پہنچا دیا ہے تو پھر ہم سے بھی جو بن پڑا ہم کریں گے: وفاقی وزیر داخلہ/ فائل فوٹو
عمران خان نے سیاست کو دشمنی تک پہنچا دیا ہے تو پھر ہم سے بھی جو بن پڑا ہم کریں گے: وفاقی وزیر داخلہ/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ عمران خان سے معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر نہیں بلکہ پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جاچکے ہیں۔

ایک انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی سیاست وہاں پہنچا دی ہے  کہ اب عمران خان اور ہم میں سے کسی کا ایک ہی وجود باقی رہنا ہے، جب ہمارے وجود کی نفی ہوگی تو ہم ہر حد تک جائیں گے، پھر یہ نہیں سوچیں گے کہ کیا جمہوری ہے، کیا نہیں۔ 

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر نہیں بلکہ پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جاچکے ہیں، جو بھی نتیجہ ہو اس کا ذمے دار صرف عمران نیازی ہوگا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ عمران خان نے سیاست کو دشمنی تک پہنچا دیا ہے تو پھر ہم سے بھی جو بن پڑا ہم کریں گے۔

مزید خبریں :