اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے فوٹو گرافر کو پکڑ لیا

پولیس نے نعمان جی کے ہمراہ دیگر 3 کارکنان کو بھی قیدیوں والی گاڑی میں منتقل کردیا/ فائل فوٹو
پولیس نے نعمان جی کے ہمراہ دیگر 3 کارکنان کو بھی قیدیوں والی گاڑی میں منتقل کردیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پولیس نے عمران خان کے فوٹو گرافر کو حراست میں لیے لیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں پولیس نے ان کے ساتھ صرف 4 گاڑیوں کو  جانے کی اجازت دی۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف موجود تھی۔

پولیس نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر ان کے ساتھ آنے والے ان کے فوٹو گرافر نعمان جی کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے نعمان جی کے ہمراہ دیگر 3 کارکنان کو بھی قیدیوں والی گاڑی میں منتقل کردیا۔

مزید خبریں :