Time 27 مارچ ، 2023
پاکستان

مفت آٹے کے حصول کیلئے زحمت سے بچنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

شناختی کارڈ ایپ سے اسکین کروائیں اور پرچی لیں اور سینٹر پر موجود ٹرک سے آٹا وصول کریں— فوٹو: اے پی پی
شناختی کارڈ ایپ سے اسکین کروائیں اور پرچی لیں اور سینٹر پر موجود ٹرک سے آٹا وصول کریں— فوٹو: اے پی پی

مفت آٹے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن ضروری ہے۔

شہری اہلیت جاننے کےلیے 8070 پر شناختی کارڈ نمبر میسج کریں اور اہل ہونے پر اصلی شناختی کارڈ کے ساتھ سینٹر جائیں۔

شناختی کارڈ ایپ سے اسکین کروائیں اور پرچی لیں اور سینٹر پر موجود ٹرک سے آٹا وصول کریں۔

ایک وقت میں آٹے کا ایک تھیلا دیا جائےگا، دوسرا تھیلا 8 دن بعد ملے گا جبکہ ایک خاندان کل تین تھیلے لے سکتا ہے۔

خیال رہے کہ مفت آٹے کے حصول کیلئے کئی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :