دنیا
Time 29 مارچ ، 2023

یونان: اسرائیلی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایرانی نژاد 2 پاکستانی گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سکیورٹی فورسز  نے کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو نو جوانوں کو  گرفتار  کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے سازش کا الزام ایران پر لگا تے ہوئے کہا ہے کہ  ایران نے بیرون ملک اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانےکی کوشش کی ۔

دوسری جانب یونانی پولیس کا کہناہے کہ گرفتار ملزمان ایرانی نژاد پاکستانی ہیں جن کی عمریں 27 اور 29 سال ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان 4 ماہ پہلے غیر قانونی طور پر ترکیے سے  یونان میں داخل ہوئے، سیل کا ’ماسٹر مائنڈ‘ ایک پاکستانی ہے جو یورپ سے باہر رہتا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماسٹر مائنڈ ایران میں رہتا ہے،گرفتاری میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے یونانی پولیس کی مدد کی۔

مزید خبریں :