کراچی میں آج رات تک ہلکی بارش کا امکان

شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے شام یا رات میں شہر قائد میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24  گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ شام یا رات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31سے 33ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 23.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے اور شہر میں مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار14کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

مزید خبریں :