Time 29 مارچ ، 2023
انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور عرفی جاوید کے فیشن کی معترف

فیشن دراصل اظہار رائے اور آزادی اظہار کا نام ہے، میرا خیال ہے جس طریقے اور اعتماد سے عرفی فیشن کرتی ہیں اس میں وہ اچھی لگتی ہیں: انٹرویو میں گفتگو/ فائل فوٹو
فیشن دراصل اظہار رائے اور آزادی اظہار کا نام ہے، میرا خیال ہے جس طریقے اور اعتماد سے عرفی فیشن کرتی ہیں اس میں وہ اچھی لگتی ہیں: انٹرویو میں گفتگو/ فائل فوٹو

بالی وڈ بیبو کرینہ کپور نے متنازع فیشن کے سبب خبروں میں رہنے والی عرفی جاوید کے فیشن کی تعریف کی ہے۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ نے عرفی جاوید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیشن دراصل اظہار رائے اور آزادی اظہار کا نام ہے، میرا خیال ہے جس طریقے اور اعتماد سے عرفی فیشن کرتی ہیں اس میں وہ اچھی لگتی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ بالکل ویسا ہی کرتی ہے جیسا وہ چاہتی ہے اور یہ ہی فیشن ہے  آپ جو کرنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں وہ کام کریں، مجھے عرفی کا اعتماد پسند ہے اور میں بھی ایک پر اعتماد لڑکی ہوں، میں اعتماد کو پسند کرتی ہوں۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ جس اعتماد کے ساتھ عرفی چلتی ہے مجھے وہ بھی پسند ہے۔ 

انٹرویو کے دوران میزبان نے کرینہ سے پوچھا کہ کیا آپ عرفی کے جیسے کپڑے پہننے کی ہمت کریں گی؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں ہر طرح کے لباس میں کمال کرسکتی ہوں لیکن میں عرفی کی طرح دلیر نہیں ہوں۔

مزید خبریں :