29 مارچ ، 2023
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہو گیا ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت بھی 1973 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 78 ہزار 243 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر بڑھ کر 1967 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔