دنیا
Time 29 مارچ ، 2023

سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

چینی صدر کے دورہ سعودی عرب میں سعودی عرب کی ایس سی او میں شمولیت پر تبادلہ خیال ہواتھا— فوٹو: فائل
چینی صدر کے دورہ سعودی عرب میں سعودی عرب کی ایس سی او میں شمولیت پر تبادلہ خیال ہواتھا— فوٹو: فائل

سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)  میں شمولیت اختیار کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی کابینہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کی منظوری دےدی ہے۔

سعودی عرب نے ڈائیلاگ پارٹنر کی حیثیت سے تنظیم میں شمولیت کی ہے جو مکمل رکنیت کی طرف پہلا قدم ہے۔

سعودی عرب نے ایس سی او میں ڈائیلاگ پارٹنر کا درجہ ملنے سے متعلق یادداشت کی منظوری دی ہے، چینی صدر کے دورہ سعودی عرب میں سعودی عرب کی ایس سی او میں شمولیت پر تبادلہ خیال ہواتھا۔

خیال رہے کہ ایران بھی پچھلے سال ایس سی او میں شمولیت اختیار کرچکا ہے۔

ایس سی او میں چین، روس، پاکستان، بھارت اور  وسط ایشیائی ممالک شامل ہیں۔

مزید خبریں :