سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران ریٹائرڈ پولیس افسر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا— فوٹو:فائل
ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ریٹائرڈ پولیس افسر کو قتل کرنے کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبدالوحید نے گھر میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر سید مسعود شاہ کو قتل کیا تھا، مقتول پولیس کا ریٹائرڈ افسر تھا۔

ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

ملزم نے دوران تفتیش سچل کے علاقے میں قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا، ملزم نے 6 فروری کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر حسن شہزاد نامی شخص کو سرجانی میں قتل کیا تھا۔

ملزم سے برآمد اسلحہ ایف ایس ایل کیلئے بھیج دیا گیا۔

مزید خبریں :