Time 30 مارچ ، 2023
کھیل

شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز حاصل کر لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ 

شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 136 وکٹیں مکمل کیں۔

اسی کے ساتھ شکیب الحسن  نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ 

شکیب الحسن نے 2006 میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کیا اور تب سے اب تک وہ 114 میچز میں ریکارڈ 136 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ 

فوٹو: آئی سی سی اسکرین شاٹ
فوٹو: آئی سی سی اسکرین شاٹ

اس کے علاوہ انہوں نے 122.33کے اسٹرائیک ریٹ سے 2 ہزار 339 رنز بنائے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شکیب الحسن کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے شکیب الحسن کے 38 رنز اور 5 وکٹوں کی بدولت آئرلینڈ کو  دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 77 رنز سے شکست دے دی۔

مزید خبریں :