’اس حکومت اور آرمی چیف سے پہلے ہمیں زبردستی کالیں کرکے ایوان میں بٹھایا جاتا تھا‘

اب اگر کوئی کرنل، بریگیڈئیر اور جرنیل کالیں نہیں کرتا تو آپ خفا کیوں ہیں، شکر کریں کہ وہ اب مداخلت نہیں کرتے: نور عالم خان/ فائل فوٹو
اب اگر کوئی کرنل، بریگیڈئیر اور جرنیل کالیں نہیں کرتا تو آپ خفا کیوں ہیں، شکر کریں کہ وہ اب مداخلت نہیں کرتے: نور عالم خان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے گزشتہ دور حکومت میں زبردستی ایوان میں بٹھائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ وہ یہاں بھی حلفاً کہتے ہیں اور خانہ کعبہ میں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اس حکومت اور اس آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے پہلے ہمیں ٹیلی فون کرکے زبردستی ایوان میں بٹھایا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر کوئی کرنل، بریگیڈئیر اور  جرنیل کالیں نہیں کرتا تو آپ خفا کیوں ہیں، شکر کریں کہ وہ اب مداخلت نہیں کرتے۔

مزید خبریں :