30 مارچ ، 2023
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مسجد نبویﷺ اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کی ہیں۔
بابر اعظم نے مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں کھڑے ہوکر گنبد خضریٰ کا خوبصورت منظر ٹوئٹ کیا جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
بابر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’بعد از خدا بزرگ توئی،،، قصہ مختصر۔‘
دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف نے مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں عقب میں خانہ کعبہ کا روح پرور نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ حارث رؤف نے اپنی ٹوئٹ میں ’الحمداللہ‘ لکھا۔