سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا گھناؤنا مذاق ہے، مریم کے عمران پر وار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان ملکی تاریخ کے پہلے سرٹیفائیڈ آئین شکن ہیں ، ان کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام بھی گھناؤنا  مذاق ہے۔

 عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جو سازش تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے کی تھی وہ پکڑ ی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، اب چُپ کر کے بیٹھ جاؤ!۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ہو یا فل کورٹ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات سے اس حد تک خوفزدہ اور اپنے سزا یافتہ مجرم قائدین کو بچانےکے لیے اس قدر بے چین ہیں کہ دستور و قانون کی حکمرانی کی آخری علامت تک کو مٹانے پر آمادہ ہیں۔ 

مزید خبریں :