اوکاڑہ: پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پولیس کے مطابق 8 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس جب موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی/ فائل فوٹو
پولیس کے مطابق 8 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس جب موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی/ فائل فوٹو

اوکاڑہ کے قصبہ پل رام پرشاد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 8 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس جب موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے دوران 4 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اس دوران چار ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس نے چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

مزید خبریں :