Time 31 مارچ ، 2023
پاکستان

لاہور میں بیکریز کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت مل گئی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کی تدارک سے متعلق کیس کی سماعت میں اجازت دی/ فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کی تدارک سے متعلق کیس کی سماعت میں اجازت دی/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے بیکریز کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کےتدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے انڈرپاسزکے بجائے سڑکوں کی ری ماڈلنگ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے کہا کہ سڑکوں کی ری ماڈلنگ کی بجائے انڈر پاسز بنائے جارہے ہیں، مسائل پھربھی حل نہیں ہورہے  بلکہ بڑھ رہے ہیں، ٹریفک پولیس کی استعداد بڑھانےکی ضرورت ہے، ان کے پاس کیمرےاور دیگر آلات ہونے چاہئیں۔

دورانِ سماعت عدالت نے بیکریز کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی اور ساتھ ہی ماحولیاتی سفیر مقرر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ واٹراینڈانوائرمنٹل کمیشن آئندہ سماعت پر ماحولیاتی سفیر کے لیے نام تجویز کرے۔

اس کے علاوہ عدالت نے ایل ڈی اےکو جوہرٹاؤن کے مال کے اطراف غیر قانونی پارکنگ ہٹانےاور غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف جرمانے کا بھی  حکم دیا۔

مزید خبریں :