کھیل
Time 31 مارچ ، 2023

ہنڈرڈ لیگ میں پِک نہ کیے جانے پر جیمز اینڈرسن بابر کی حمایت میں بول پڑے

میں بابر کو ٹیم میں لینے کے لیے ڈبل پیسے آفر کر دیتا اور اسے پِک کرنے کے لیے اپنا پورا بجٹ لگا دیتا: انگلش کرکٹر/ فائل فوٹو
میں بابر کو ٹیم میں لینے کے لیے ڈبل پیسے آفر کر دیتا اور اسے پِک کرنے کے لیے اپنا پورا بجٹ لگا دیتا: انگلش کرکٹر/ فائل فوٹو

دی ہنڈرڈ لیگ میں بابر اعظم کو پِک نہ کیے جانے کے معاملے پر انگلش بولر جیمز اینڈرسن ان کی حمایت میں بول پڑے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیمز اینڈرسن نے کہا کہ بابرکو ہنڈر ڈ لیگ میں پِک نہ کیے جانے پر حیران ہوں، میں بابر کو ٹیم میں لینے کے لیے ڈبل پیسے آفر کر دیتا اور اسے پِک کرنے کے لیے اپنا پورا بجٹ لگا دیتا۔

انگلش کرکٹر نے کہا کہ میرے خیال میں بابر کی دستیابی کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے وہ پِک نہیں ہوئے۔

واضح رہےکہ  بابراعظم کو دی ہنڈرڈ لیگ کے ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا تھا، ڈرافٹنگ میں شاہین آفریدی پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے۔

ویلش فائر نے شاہین آفریدی کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں پِک کیا اور حارث رؤف بھی 60 ہزار پاؤنڈ میں ویلش فائر کا حصہ بنے جب کہ اوول انونسیبلز نے فاسٹ بولر احسان اللہ کو 40 ہزار پاؤنڈ میں پِک کیا اور شاداب خان بھی  ایک لاکھ پاؤنڈ میں برمنگھم فینکس کا حصہ بنے۔

مزید خبریں :