31 مارچ ، 2023
لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری زمین فوج کو کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لیے 30 سال کی لیز پر دینے سے روک دیا۔
سرکاری زمین فوج کو کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لیے 30 سال کی لیز پر دینے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، نگران حکومت کا کام بھی روزمرہ امور سرانجام دینا ہے، نگران حکومت کو مستقل بنیادوں پر پالیسی کے فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
عدالت نے سرکاری زمین فوج کو کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لیے لیز پر دینے سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 9 مئی تک جواب کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔