ویڈیو: کراچی میں ڈاکوؤں کی افطاری کرتے روزے داروں سے لوٹ مار

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور شہر قائد میں افطار کرتے روزے دار بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں ہیں۔

کراچی کے علاقوں فیڈرل بی ایریا اور نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں کی افطار کرتے روزے داروں پر دھاوا بولنے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اسٹور میں کچھ افراد دسترخوان پر بیٹھے ہیں اور اچانک دو افراد اسلحہ لہراتے ہوئے اسٹور کے اندر گھس آتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو کرسی پر بیٹھ جاتا ہے اور دوسرا ڈاکو لوٹ مار شروع کر دیتا ہے، دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران بھی دکان میں بیٹھے افراد افطاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو اسٹور کے کاؤنٹر سے لوٹ مار کے بعد تمام افراد سے قیمتی سامان لیتا ہے اور پھر دونوں ڈاکو واردات کے بعد با آسانی فرار ہو جاتے ہیں۔

مزید خبریں :