ججوں کے درمیان تفریق ادارے کیلئے اچھی نہیں، فل کورٹ اجلاس بلایا جائے: پاکستان بار

بار بار استدعا کی کہ اہم سیاسی معاملات پر فل کورٹ تشکیل دیاجائے، پاکستان بارکونسل— فوٹو:فائل
بار بار استدعا کی کہ اہم سیاسی معاملات پر فل کورٹ تشکیل دیاجائے، پاکستان بارکونسل— فوٹو:فائل

پاکستان بار کونسل  نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلایا جائے۔

پاکستان بارکونسل کے اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں تمام اندرونی مسائل حل کیے جائیں، بار بار استدعا کی کہ اہم سیاسی معاملات پر فل کورٹ تشکیل دیاجائے۔

پاکستان بار کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، عدلیہ ملک کا تیسرا ستون اور سپریم کورٹ ایک آئینی ادارہ ہے، معزز ججوں کے درمیان تفریق اس ادارے کے لیے اچھی نہیں۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق الیکشن معاملے سمیت اختلافات اور تنازعات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کو تیارہیں، سیاسی جماعتیں اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جائیں تا کہ ملک و قوم کیلئے بہتری ہو۔

مزید خبریں :