پاکستان
Time 01 اپریل ، 2023

کراچی میں نیشنل ہائی وے کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں نیشنل ہائی وے کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے، حادثہ ہائی ایس وین اور ٹرالر کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

نیشنل ہائی لنک روڈ پر تیز رفتار ہائی ایس وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ہائی ایس وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی ،حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور ہلاک و زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا ۔ 

رپورٹس کے مطابق جناح اسپتال میں دوران علاج مزید دو افراد چل بسے جس کے بعد واقعے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار ہوگئی جبکہ دو زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ 

مرنے والوں کی شناخت اللہ ڈنو ، شاہد ، حنا اور فاروق کے نام سے کی گئی ہے ۔

مزید خبریں :