پاکستان
Time 01 اپریل ، 2023

کوئٹہ پولیس کے اہلکار منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نکلے

کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں کوئٹہ پولیس کے دو اہلکار اور ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا/ فائل فوٹو
کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں کوئٹہ پولیس کے دو اہلکار اور ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا/ فائل فوٹو

کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگلنگ میں پولیس اہلکار ملوث نکلے۔

جیونیوز کے مطابق کراچی کے موچکو تھانے کی حدود میں کارروائی کی گئی جس میں کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں کوئٹہ پولیس کے دو اہلکار اور ان کے ساتھیوں  کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاکھوں روپےمالیت کی 18کلو 600 گرام چرس برآمد کرکے اے این ایف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید خبریں :