دنیا
Time 01 اپریل ، 2023

سعودیہ نے اپنے شہریوں کو کن دو ممالک کے سفر سے روک دیا؟

دوسری جانب عمان نے بھی اپنے شہریوں کو ان دو ممالک کے سفر سے فوری طور پر روک دیا ہے/ فائل فوٹو
دوسری جانب عمان نے بھی اپنے شہریوں کو ان دو ممالک کے سفر سے فوری طور پر روک دیا ہے/ فائل فوٹو

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو دو افریقی ممالک کے سفر سے روک دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے افریقی ملک گنی اور تنزانیہ میں ماربرگ وائرس کی وبا کے باعث اپنے شہریوں کو دونوں ممالک کے سفر سے روک دیا ہے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہےکہ شہری بیماری پرقابو پائے جانے تک ان دو ممالک کا سفر نہ کریں جب کہ ان دو ممالک میں پہلے سے موجود سعودی شہریوں کو مقامی حکام کی جانب سے جاری حفاظتی گائیڈلائنز پرعمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب عمان نے بھی اپنے شہریوں کو ان دو افریقی ممالک کے سفر سے فوری طور پر روک دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماربرگ وائرس سے گنی میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جب کہ گزشتہ ہفتے تنزانیہ نے ماربرگ وائرس سے پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔

ماربرگ وائرس کی علامات میں شدید بخار، خون کا رساؤ اور اعضا کا خراب ہونا شامل ہے جب کہ یہ وائرس افریقہ سے ہی سامنے آنے والے وائرس ایبولا سے ملتا جلتا ہے۔

مزید خبریں :