برطانوی شہری نے حکومت کی توجہ دلانے کیلئے گڑھوں میں نوڈلز بھر دیے

شہری کو اس انوکھے کام کرنے پر برطانوی میڈیا کی جانب سے مسٹر پوٹ ہول کا لقب دیا گیا/ فوٹو سوشل میڈیا
شہری کو اس انوکھے کام کرنے پر برطانوی میڈیا کی جانب سے مسٹر پوٹ ہول کا لقب دیا گیا/ فوٹو سوشل میڈیا

برطانیہ کے ایک شہری نے گڑھوں پر حکومت کی توجہ دلانے کے لیے گڑھوں میں نوڈلز بھر دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں سے تنگ آکر برطانوی شہری نے گڑھوں پر حکومت کی توجہ دلانے کے لیے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا اور گڑھوں میں نوڈلز پکا ڈالے۔

مارک موریل نامی شہری نے یہ قدم مشہور نوڈلز برانڈ پوٹ نوڈلز کے ساتھ مل کر اٹھایا اور شہری کو اس انوکھے کام کرنے پر  برطانوی میڈیا کی جانب سے مسٹر پوٹ ہول کا لقب دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک کا کہنا ہےکہ برطانیہ میں سڑک پر گڑھوں کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے اور اسی حوالے سے آگاہی دلانے کے لیے وہ پچھلے 10 سالوں سے مہم چلا رہے ہیں۔

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری حکومت سڑکوں کی مرمت کردے تو ہمیں گڑھوں کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں :