ایسی کون سی چیزیں ہیں جو کبھی کسی کو نہیں بتانی چاہئیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

زندگی میں ایسی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جو ہم دوسروں کو بتا دیتے ہیں جس کے باعث ہمیں پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور ہمارے بنتے کام بگڑ جاتے ہیں کیونکہ بہت سے لوگوں کی بری نظریں اس پر ہوتی ہیں۔

کچھ ایسی ہی چیزیں ہم آپ کو بتارہے ہیں جو کسی کے ساتھ بھی شیئر نہیں کرنی چاہئیں تاکہ مسائل سے بچا جاسکے۔

خواب اور خواہشات:

کبھی بھی اپنے خواب اور خواہشات کے حوالے سے کسی کو بھی نہ بتائیں، سامنے والے کی جلن اور حسد آپ کے خوابوں میں رکاوٹ بن سکتی ہے کیونکہ حاسد انسان آپ کے دل میں  خوف اور شکوک پیدا کرتا ہے جس سے آپ شک میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور  انسان کا حوصلہ کمزور ہو جاتا ہے۔ 

آمدنی:

مالی حیثیت ایک حساس موضوع ہے اور اپنی آمدنی کے حوالے سے بھی کسی کو نہ بتایا جائے کیونکہ نظر بد مشکلات پیدا کر سکتی ہیں، البتہ اپنے پُر اعتماد فیملی ممبران کو چاہیں تو بتا سکتے ہیں۔

ذاتی مسائل:

سب کی زندگی میں کچھ نا کچھ ذاتی مسائل ہوتے ہیں لیکن اس کا علم سب کو دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ اپنے مسائل دوسروں کو بتانے سے آپ کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ بھی سکتے ہیں اور آپ مزید ذہنی تناؤ کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔

روحانی عقائد:

روحانی عقائد ہر انسان کا ذاتی مدعا ہے تو یہ صرف ان ہی لوگوں کے ساتھ شیئر کیا جائے جو کھلے ذہن کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے عقائد کی عزت بھی کرتے ہوں تاکہ کسی بھی بحث سے بچاجاسکے۔

اپنے راز:

اپنے راز کسی کو  بھی نہیں بتانے چاہئیں کیونکہ سامنے والا آپ کی کمزوری پر کبھی بھی وار کر سکتا ہے جس سے آپ ناصرف اعتماد کھو دیں گے بلکہ آپ کی ذہنی صحت بھی متاثر ہوگی۔

 صحت سے متعلق مسائل:

صحت سے متعلق مسائل بھی ایک اہم چیز ہے جو سب سے چھپا کر ہی رکھی جائے تو بہتر ہے کیونکہ مخالفین آپ کی اس کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ کو زندگی میں آگے بڑھنے سے روک سکتے ہیں اور ساتھ ہی غلط مشورے بھی دے سکتے ہیں جس سے آپ کی صحت مزید بگڑ سکتی ہے۔

مزید خبریں :