دنیا
Time 01 اپریل ، 2023

نوجوت سنگھ سدھو کو سزا پوری ہونے سے دو ماہ قبل ہی جیل سے رہا کردیا گیا

بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس سدھو کو 34 برس پرانے حادثے کے کیس میں ایک برس جیل کی سزا سنائی تھی اس حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا— فوٹو: بھارتی میڈیا
بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس سدھو کو 34 برس پرانے حادثے کے کیس میں ایک برس جیل کی سزا سنائی تھی اس حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا— فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے پنجاب کے رہنما و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پٹیالا جیل سے رہا کردیا گیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس سدھو کو 34 برس پرانے حادثے کے کیس میں ایک برس جیل کی سزا سنائی تھی اس حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔

سدھو 10 ماہ سے پٹیالا کی جیل میں قید تھے تاہم انہیں سزا پوری ہونے سے 2 ماہ قبل ہی آج رہا کردیا گیا۔

جیل حکام نے بتایا کہ سدھوکی دو ماہ قبل رہائی جیل میں اچھے برتاؤ کے باعث عمل میں آئی۔

رہائی پر کانگریس کے کارکنوں نے دھول کی تھاپ پر جیل کے باہر رہنما کا استقبال کیا۔

مزید خبریں :