کھیل
Time 01 اپریل ، 2023

اولمپک کوالیفائرز کیلئے پاکستان ویمنز فٹبال اسکواڈ کا اعلان

منتخب پلیئرز میں ماریہ خان کپتان، ملیکہ نور نائب کپتان ہوں گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں فارورڈز عالیہ صادق، انمول ہیرا، اسرا خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار اور زہمینہ ملک شامل ہیں— فوٹو: فائل
منتخب پلیئرز میں ماریہ خان کپتان، ملیکہ نور نائب کپتان ہوں گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں فارورڈز عالیہ صادق، انمول ہیرا، اسرا خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار اور زہمینہ ملک شامل ہیں— فوٹو: فائل

ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے ویمنز  اولمپک کوالیفائرز کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ماریہ خان کپتان، ملیکہ نور  ان کی نائب ہوں گی۔

منتخب پلیئرز میں ماریہ خان کپتان، ملیکہ نور نائب کپتان ہوں گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں فارورڈز عالیہ صادق، انمول ہیرا، اسرا خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار اور زہمینہ ملک شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  مڈ فیلڈرز  میں ماریہ خان، علیزہ صابر، آمنہ حنیف، انوشے عثمان، ماروی بیگ، رامین فرید اور سوہا ہیرانی شامل ہیں۔

ڈیفینڈرز  میں ملیکہ نور، مشال بھٹی، نزالیہ صدیقی، صاحبہ شیردل، سارہ خان اور صوفیہ قریشی جبکہ گول کیپرز فاطمہ ناز،  نشا اشرف اور رومیسا خان شامل ہیں۔

کوالیفائر میچز 5 اپریل سے ہسور سینٹرل اسٹیڈیم، تاجکستان میں شروع ہوں گے۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 5 اپریل کو فلپائن کے خلاف میچ سے کرے گی، دوسرا مقابلہ 8 اپریل کو ہانگ کانگ اور تیسرا میچ تاجکستان سے 11 اپریل کو کھیلاجائےگا۔

مزید خبریں :