پاکستان
Time 01 اپریل ، 2023

پیپلز پارٹی کے عبدالقادر مندو خیل حکمران اتحادی جماعت ن لیگ پر برس پڑے

عبدالقادر مندوخیل نے، رانا ثنا، اسحاق ڈار اور مریم نواز پر بھی سخت تنقید کی— فوٹو: فائل
عبدالقادر مندوخیل نے، رانا ثنا، اسحاق ڈار اور مریم نواز پر بھی سخت تنقید کی— فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندو خیل حکمران اتحادی جماعت ن لیگ پر برس پڑے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور خزانہ نہیں چل رہیں تو کسی اور پارٹی کو دے دیں، رانا ثنا نے عمران خان کے معاملے کو مس ہینڈل کیا ، پولیس والے کو  وارنٹ پکڑا کر اتنی تاخیر کی گئی کہ پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کے ورکرز  آگئے۔

انہوں نے کہا کہ  اس معاملے میں رانا ثنا اللہ اور آئی جی پنجاب کو بھی سزا ملنی چاہیے۔

وزیر خزانہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر مندوخیل نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ایٹمی اثاثوں کی بات کیسے کی؟ کسی نے کہا ہے تو نام بتائيں، عمران خان کی طرح سائفر نہ بنائيں، بطور وزیرِ خزانہ اتنی غلط گفتگو کیسے کرلیتے ہیں؟

عبدالقادر مندو خیل نے مریم نواز پر بھی تير چلا دیے، بولے مریم نواز  اگر  یہ کہیں کہ یہ ان کی حکومت نہیں تو اس بیان سےعوام بے وقوف نہيں بن سکتے۔

مزید خبریں :