پاکستان
Time 02 اپریل ، 2023

گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش

شاہین بخاری سگنل پر موڑ لینے کے دوران پرائیوٹ گاڑی کی ٹکر سے سکیورٹی گاڑی کو حادثہ سے پیش آیا — فوٹو: فائل
شاہین بخاری سگنل پر موڑ لینے کے دوران پرائیوٹ گاڑی کی ٹکر سے سکیورٹی گاڑی کو حادثہ سے پیش آیا — فوٹو: فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آگیا، حادثے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

شاہین بخاری سگنل پر موڑ لینے کے دوران پرائیوٹ گاڑی کی ٹکر سے حادثہ سے پیش آیا جس کے سبب گاڑی سے گر کر دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جناح اسپتال پہنچ کر زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

مزید خبریں :