دنیا
Time 02 اپریل ، 2023

دلہا دلہن کو فوٹو شوٹ میں اسٹنٹ کرنا مہنگا پڑگیا

آج کل دلہا دلہن کی جانب سے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے مختلف طریقوں سے فوٹو شوٹ کرنے کا رجحان ہے، کوئی اپنی شادی پر کرین منگوا لیتا ہے تو کوئی ہاٹ بلون میں بیٹھ کر شادی میں انٹری کرتا ہے تاہم بعض اوقات یہ کرتب مہنگے بھی پڑ جاتے ہیں۔

ایسا ہی واقعہ بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں بھی پیش آیا جہاں ایک دلہا دلہن کو بندوق کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن اسٹیج پر موجود ہیں اور ان کے ہاتھ میں چنگاریاں نکلنے والی بندوق (sparkle gun) ہے۔

 جیسے ہی بندوق سے چنگاری نکلی وہ دلہن کے منہ پر آگئی، جس کے باعث دلہن کو اپنا فوٹو شوٹ چھوڑ کر اسٹیج سے نیچے اترنا پڑا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چنگاریاں دلہن کے منہ اور آنکھ پر لگیں جو دلہن کیلئے تکلیف کا باعث بنی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر تنقیدی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے اسے پاگل پن قرار دیا تو دوسرے صارف نے ویڈیو پر  تنقیدی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ لوگ مختلف کرنے کی دوڑ میں اپنی جانوں کی قیمت بھی لگاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :