Time 02 اپریل ، 2023
پاکستان

کراچی میں رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں بھی گیس کی قلت، شہری پریشان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں پہلے عشرےکی طرح رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں بھی گیس کی قلت ہے۔

گیس کی قلت کے باعث شہری شدید پریشان ہیں اور لوڈشیڈنگ کے دوران  روزہ نہ رکھنے والے بچے، بیمار اور بزرگ شہریوں کو کھانے کے لیے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ عام دنوں کی نسبت رمضان میں گیس لوڈشیڈنگ زیادہ بڑھا دی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت نے رمضان میں گیس ریلیف کااعلان کیا تھا لیکن ریلیف کی جگہ مزید تکلیف میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :