کھیل
Time 02 اپریل ، 2023

کیا آئی پی ایل نے ٹرافی کی رونمائی میں پی ایس ایل کی نقل کی؟

فوٹو سوشل میڈٖیا
فوٹو سوشل میڈٖیا

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) 16 کا آغاز  ہوگیا ہے افتتاحی تقریب میں آئی پی ایل کی جانب سے ٹرافی کی رونمائی کی گئی جو زیر بحث بن گئی ہے۔

بھارتی شہر احمد آباد میں آئی پی ایل 16 کی رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں مشہور گلوکار ارجیت سنگھ نے پرفارم کیا ساتھ ہی ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے لائیٹ شو بھی کیا گیا اور ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر آئی پی ایل کی ٹرافی کی رونمائی زیر بحث بن گئی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئی پی ایل ٹرافی کی رونمائی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نقل قرار  دے دیا گیا۔

ایک  صارف نے لکھا کہ آئی پی ایل نے پی ایس کو نقل کیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی تخلیق کو چوری کیا ہے۔

جبکہ احمد حسیب نامی صارف  نے لکھا کہ یہ پاکستان سپر لیگ کی کامیابی ہے جو دنیا بھر میں ایک بریڈ بن گیا ہے۔

اسی کے ساتھ آئی پی ایل کے شائقین کی جانب سے بھی جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئی پی ایل ایسا پہلے بھی کرچکا ہے۔

واضح رہے رواں سال پی ایس ایل کی جانب سے ملتان میں افتتاحی تقریب کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹرافی کی رونمائی کی گئی تھی۔

مزید خبریں :