تصاویر: حنا بیات رمضان میں زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمدردی کیلئے ترکیہ پہنچ گئیں

حنا بیات نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں، ان تصویروں میں انہیں ترک خواتین اور بچوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے__فوٹو: انسٹاگرام/حنا بیات
حنا بیات نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں، ان تصویروں میں انہیں ترک خواتین اور بچوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے__فوٹو: انسٹاگرام/حنا بیات

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات  زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لیے رمضان المبارک میں ترکیہ پہنچ گئیں۔

حنا بیات نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں، ان تصویروں میں انہیں ترک خواتین اور بچوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، جنہوں نے اپنے گھر بار کھو دیے اور وہ ٹینٹ میں زندگی گزار رہے ہیں۔

حنا خواجہ بیات نے ترکیہ کے صوبے ہاتے کے مختلف شہروں سے مقامی لوگوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر میں انہیں امدادی سامان تقسیم کرتے اور زلزلہ متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے ترکیہ کے شہر انتاکیا سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ یہ کبھی ایک خوبصورت شہر ہوا کرتا تھا لیکن آج زلزلے کے باعث تباہ ہوگیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، کئی ملبے کے نیچے زندہ دفن ہو گئے جبکہ کئی متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ رہائشی عمارتیں شگاف کے باعث رہنے کے قابل نہیں ہی، ان گھروں کی تعمیر نو میں ان کا ساتھ دیں تاکہ یہ ایک بار پھر اپنی زندگی میں لوٹ سکیں۔

حنا بیات نے ترکیہ سے شام جاتے ہوئے راستے کی مختلف تصاویر بھی شیئر کیں اور اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ شام کے لوگ پہلے جنگ اور اب زلزلے کے باعث اپنا گھربار، اپنا خاندان، اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ اپنے قریبی لوگوں کی لاشیں دفنانے سے بھی قاصر ہیں، پھر بھی آنکھوں میں آنسو لیے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر کرتے نہیں تھکتے۔

کچھ دیگر تصاویر اور ویڈیو دیکھیں:


مزید خبریں :