03 اپریل ، 2023
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نےحج انتظامات کے لیے وزرات خزانہ سے مزید 3کروڑ 30 لاکھ ڈالرمانگ لیے۔
ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق اسپانسر شپ اسکیم میں توقع سے کم ڈالر ملے اس لیے مزیدڈالرز فراہم کیے جائیں، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مطلوبہ ڈالر ملتے تو وزرات خزانہ 90 ملین ڈالردیتی۔
ذرائع وزارت مذہبی امورکا کہنا ہےکہ اسپانسر شپ اسیکم کے تحت بینکنگ کم ہونے پرکوٹہ سعودی حکومت کو واپس کیاجاسکتا ہے۔