Time 03 اپریل ، 2023
پاکستان

کراچی والوں کیلئے بری خبر، اپریل تا جون بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ ہوگا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے لیے وفاقی حکومت کی درخواستوں پرسماعت کی/ فائل فوٹو
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے لیے وفاقی حکومت کی درخواستوں پرسماعت کی/ فائل فوٹو

کراچی کے صارفین اپریل تا جون اوسطاً 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے لیے وفاقی حکومت کی درخواستوں پرسماعت کی۔

نیپرا کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے45 پیسےفی یونٹ تک اضافہ مانگاگیا اور گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 55 پیسےفی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کے الیکٹرک صارفین سے ان سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ وصول نہیں کیا گیا تھا، ڈسکوز کے صارفین سے ان سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ وصول کیا جا چکا ہے لہٰذا ملک میں یکساں ٹیرف کے لیےکے الیکٹرک صارفین سے بھی وصولی ہوگی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس پر سماعت مکمل کرلی۔

سی پی پی اے حکام کے مطابق کراچی کے صارفین اپریل تا جون اوسطاً 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافی اداکریں گے اور کے الیکٹرک صارفین پر 20 ارب روپے تک کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا سماعت کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت فی یونٹ بجلی 6 روپے تک مہنگی ہوگی۔

نیپرانےکےالیکٹرک کی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس پرسماعت مکمل کرلی جس کا حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں :