04 اپریل ، 2023
انٹر بینک میں امریکی ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
آج کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے 29 پیسے پر بند۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ایک ڈالر 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہورہا ہے اور ایک ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 291 روپےکا ہوگیا ہے۔