Time 04 اپریل ، 2023
کھیل

ممنوعہ ادویات کا استعمال، باکسر عامر خان پر 2 سال کی پابندی عائد

2022 میں کیل برووک کے ساتھ فائٹ کے بعد عامر خان کا ٹیسٹ کیا گیا: برطانوی میڈیا۔ فوٹو فائل
2022 میں کیل برووک کے ساتھ فائٹ کے بعد عامر خان کا ٹیسٹ کیا گیا: برطانوی میڈیا۔ فوٹو فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان پر پابندی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر لگائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022 میں کیل برووک کے ساتھ فائٹ کے بعد عامر خان کا ٹیسٹ کیا گیا، عامر خان نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس میچ میں شکست کے بعد عامر خان نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

اینٹی ڈوپنگ رولز کے تحت عامر خان دو سال تک کسی بھی کھیل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مزید خبریں :