Time 04 اپریل ، 2023
کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے— فوٹو: فائل
شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے— فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

افغانستان کے خلاف آرام کے بعد ٹاپ پلیئرز کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے۔

بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان کی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ احسان اللہ، زمان خان اور صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ عماد وسیم بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ریزرو کھلاڑیوں میں عباس آفریدی، ابراراحمد اور طیب طاہر شامل ہیں۔

سیریز کا شیڈول

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا ، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب تین ، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :