Time 04 اپریل ، 2023
پاکستان

مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

ملک بھر میں مردم شماری کا کام 92 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے: ادارہ شماریات— فوٹو: ادارہ شماریات
ملک بھر میں مردم شماری کا کام 92 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے: ادارہ شماریات— فوٹو: ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں مردم شماری کا کام 92 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 95 فیصد مردم شماری مکمل کرلی گئی۔

ترجمان ادارہ شماریات نے بتایا کہ سندھ میں مردم شماری 92 فیصد، بلوچستان میں مردم شماری 67 فیصد اور اسلام آباد میں 72 فیصد مردم شماری مکمل ہو چکی۔

مزید خبریں :