05 اپریل ، 2023
اوکاڑہ کے قصبے 23 ڈی میں ایک شخص نےفائرنگ کرکے اپنی بیوی اور سوتیلی والدہ کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ارشد نے اپنی بیوی عابدہ بی بی اور سوتیلی والدہ عشراں بی بی کو گھریلو جھگڑے پر قتل کیا جس کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر ملزم کی تلاش شروع کردی۔