Time 05 اپریل ، 2023
کھیل

راشد خان نے ہاردک پانڈیا کے ہمراہ سحری کرنے کی تصویر شیئر کردی

ان دنوں راشد خان آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے ہیں__فوٹو:فائل
 ان دنوں راشد خان آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے ہیں__فوٹو:فائل

افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ سحری کرنے کی تصویر شیئر کردی۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے بھارت میں موجود راشد خان نے انسٹاگرام پر  ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ہاردیک پانڈیا اور افغانستان کے کھلاڑی نور احمد موجود ہیں۔

راشد خان نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ کپتان آپ ہماری سحری میں شامل ہوئے، ہمیں اچھا لگا۔

خیال رہے کہ ان دنوں راشد خان آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ہاردیک پانڈیا گجرات ٹائٹنز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :